بسیمہ ساجد کے زلزلہ زدگان کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ‘ ثناءبلوچ

بسیمہ ساجد کے زلزلہ زدگان کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ‘ ثناءبلوچ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

خاران:بی این پی کے مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے بسیمہ ساجد کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے زلزلہ متاثرین سے ملاقات کی اس موقع گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زلزلہ قدرتی آفت ہے ایسی آفات سے نمٹنے کے لیے زندہ قومیں ہمت اور حوصلے سے کام لیتے ہوئے ایک دوسرے کے لئے دست و بازو بنتی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے آفت اور مصیبت کی گھڑی میں اپنے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر ان کی بحالی کے لیے اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ ساجد کا زلزلہ بھی کشمیر اور آوارن کی طرح تباکن ہے صوبائی حکومت کو چاہیے کہ ساجد کے غریب عوام کی بحالی کے لئے اسی طرز کے پیکج کا اعلان کرے تاکہ انہیں مکانات کی تعمیر اور بحالی کے لئے کوئی مشکلات درپیش نہ آئےں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ساجد کے عوام پچھلے کئی دنوں سے بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے بے سروسامانی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ابھی تک پھٹے پرانے خیموں کے سوا نہ ان کو راشن دیاگیا ہے اور نہ ہی ان کی بحالی کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے ساجد کے غریب عوام کی درد دکھ اور فریاد کو ہر فورم پر بلند کرینگے مشکل کی اس گھڑی میں ساجد کے عوام خود کو تہنا نہ سمجھے اس موقع پر ان کے ہمراہ بی این پی واشک کے صدر انجینئر سیف اللہ عیسی زئی بالاچ رودینی ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالخالق بلوچ سردار فضل سمالانی محمد ایوب محمد حسن حاجی نصرت اللہ مینگل میر اصغر ملنگزئی میر محمد حسن قمبرانی چئیرمین میر غلام دستگیر مینگل امانت حسرت میر عبدالصمد سمالانی ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!