حادثےکے شکار طیارے کاکاک پٹ وائس رکارڈر مل گیا

حادثےکے شکار طیارے کاکاک پٹ وائس رکارڈر مل گیا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پی آئی اے کا کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا کاک پٹ وائس رکارڈر مل گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، حادثےکے شکار طیارے کاکاک پٹ وائس رکارڈر مل گیا ہے جس سے تحقیقات میں کافی مدد ملے گی۔تفتیشی ٹیم نے صبح نئے سرے سےکاک پٹ وائس رکارڈرکی تلاش شروع کی تھی اور گھنٹوں کی جدودجہد کے بعد ملبے سے رکارڈر مل گیا۔کاک پٹ وائس رکارڈرطیارہ حادثہ تفتیشی بورڈ کےحوالےکردیاگیا، کاک پٹ وائس رکارڈر سےتحقیقات میں بہت مدد ملے گی۔دوسری جانب کراچی طیارہ حادثہ کیس کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان ،سی ای او پی آئی اے ،دیگر حکام شریک ہوئے۔پی آئی اے اور ایوی ایشن حکام کی وزیراعظم کو طیارہ حادثےکی ابتدائی رپورٹ پر بریفنگ دی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!