اسلام آباد: وزیر ہوا بازی غلام سرور نے اعلان کیا ہے کہ طیارہ حادثہ کی رپورٹ 22 جون کو عوام کے سامنے رکھ دی جائے گی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ کراچی طیارہ حادثے میں 97 افراد نے جام شہادت نوش کیا اور 2 لوگ معجزاتی طور پر محفوظ رہے، 51 میتوں کو ڈی این اے کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا، حادثےمیں جاں بحق افراد کی ورثاءکو10-10لاکھ دےدیئے، کوشش ہے کہ جلد از جلد میتیں لواحقین کے حوالے کی جائیں، جن املاک کو نقصان پہنچا ان کی بھی مدد کی جائے گی۔وزیر ہوابازی نے کہا کہ حکومت نے کابینہ کی منظوری کے بعد تحقیقاتی بورڈ تشکیل دیا، جس کی سربراہی پاک فضائیہ کے سینئر افسران کررہے ہیں، بورڈ خود مختار ہے اور کسی کو بھی شامل کرسکتا ہے، حادثے کا شکار طیارہ فرانس کی کمپنی نے بنایا تھا اس لئے ایئر بس کمپنی کی ٹیم بھی تحقیقات میں مصروف ہے






