عوام اورتاجربرادی کی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے عوام منفی خبروں پر کان نہ دھریں، ضیاءاللہ لانگو

عوام اورتاجربرادی کی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے عوام منفی خبروں پر کان نہ دھریں، ضیاءاللہ لانگو

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میرضیاءاللہ لانگو نے جمعہ کو اچانک شہر کے مختلف علاقوں لیاقت بازار، قندھاری بازار،پرنس روڈ،زرغون روڈ،سریاب روڈ،بروری روڈ ،گاہی چوک، جوائنٹ روڈ کا دورہ کیااس موقعے پر معاون خصوصی برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی بھی انکے ہمراہ موجود تھے صوبائی وزیر داخلہ میرضیاءاللہ لانگو نے شہریوں بھر میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیاوزیرداخلہ بلوچستان عوام اور دکانداروں سے بھی ملے۔وزیرداخلہ نے شہر میں سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا۔ وزیرداخلہ میرضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ شہر بھر میں تجارتی سرگرمیاں عروج پرہے،شہر بھر میں معاملات زندگی معمول پر اور ٹریفک رواں دواں ہے کہیں بھی روڈ پر بند نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام اورتاجربرادی کی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے عوام منفی خبروں پر کان نہ دھریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے