حیات بلوچ کی شہادت کے حوالے سے کمیشن بنایا جائے‘ آغا حسن بلوچ ، حیات بلوچ واقعہ درندگی کی انتہا ہے ، محسن داوڑ

حیات بلوچ کی شہادت کے حوالے سے کمیشن بنایا جائے‘ آغا حسن بلوچ ، حیات بلوچ واقعہ درندگی کی انتہا ہے ، محسن داوڑ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے آغا حسن بلوچ نے کہاکہ کراچی یونیورسٹی کے طالب علم حیات بلوچ کو اپنے باغ میں ایف سی کے اہلکاروں نے گولیاں ماریں،حیات بلوچ کی شہادت کے حوالے سے کمیشن بنایا جائے۔ محسن داوڑ نے کہاکہ حیات بلوچ واقعہ درندگی کی انتہا ہے ،آئی جی ایف سی اسکے گھر نہ جاتے تو یہ انکا دفاع نہ کرتے ۔وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ حیات بلوچ کے قتل پر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا ہے ،آئی جی ایف سی نے حیات بلوچ کے گھر جاکر ہر صورت انصاف ہونے کا یقین دلایا ہے ،یہ بھی پہلی مرتبہ ہوا ہے ،فائرنگ کرنے والے ایف سی اہلکار گرفتار کرلئے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حیات بلوچ قتل کی میں نے خود مذمت کی تھی،اب پاکستان میں فضا بدل رہی ہے،ہمیں ظلم کے خلاف اسمبلی میں بار بار آواز اٹھانی پڑے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!