کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے قائد میر حاصل خان بزنجو کی وفات سے جمہوریت کا مضبوط توانا اور بلند آواز ختم ہوا میر حاصل خان بزنجو کی پوری زندگی قومی و طبقاتی ناانصافی معاشی نابرابری ،استحصال کے خلاف اور ملک میں حقیقی جمہوریت پارلیمنٹ کی بالادستی آئین و قانون کی حکمرانی کی جدوجہد کی نیشنل پارٹی انکی گراں قدر خدمات و جدوجہد کو تحریک قرار دیتے ہوئے ان کو آگے بڑھانے اور ممکن بنانے کے لیے انقلابی کرادر ادا کریگی۔بیان میں کا کہا گیا کہ ملک میں جمہوری مزاحمتی سیاست کے سرخیل رہنماں میں سے میر حاصل خان تھے انہوں نے واضح موقف رکھتے ہوئے سیاسی عمل کی تسلسل کو ہی ملک کی تعمیر وترقی کا ضامن قرار دیتے اور وہ یقین رکھتے تھے کہ سیاست سیاسی جماعتوں کا کام ہے اور سیاسی جماعتیں سیاسی عمل سے بنتی ہے مصنوعی جماعتیں اور سیاستدان کی بنانے سے ملک بحرانوں کا شکار ہوسکتا ہے آگے نہیں بڑھ سکتابیان میں کہا گیا کہ میر حاصل خان بزنجو نے ہمیشہ سیاست میں اداروں کی مداخلت آمریت اور آمریت کی مختلف شکلوں کی سخت انداز سے مخالفت کی جو تاریخ میں تاریخی طور پر رقم ہوچکی ہے بیان میں کہا گیا کہ میر حاصل خان بزنجو کی سیاست صاف و ستھری تھی جس میں آج تک کسی قسم کا کوئی بھی عیب نہیں نکال سکتانیشنل پارٹی انکی کمی کو کھبی پر کر نہیں سکتی ہے لیکن انکی نظریہ جدوجہد پر کسی قسم کا سمجھوتا کرنے کو گناہ کبیرہ اور قومی غداری مشروط سمجھتی ہے نیشنل پارٹی اپنے محبوب قاہد کی سیاسی تسلسل کو جاری کرنے کا مضبوط عزم کرتی ہے۔






