ٹراما سینٹر کے انچار ج کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے شہید

ٹراما سینٹر کے انچار ج کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے شہید

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ :کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس کے ٹراما سنٹر کے انچارج ڈاکٹر زبیر خان کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، ڈاکٹر زبیر خان بلوچستان میں دوسرے ڈاکٹرہیں جو کوروناکاشکار ہوئے،اس سے قبل سینئر ڈاکٹر نعیم آغا کوروناوائرس کے باعث انتقال کرچکے ہیںترجمان کورونا وائرس آپریشن سیل ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق ڈاکٹرزبیر خان کا کوروناوائرس کا ٹیسٹ چند روز قبل مثبت آیاتھا،جس کے بعد وہ فاطمہ جناح اسپتال میں زیرعلاج تھے، ڈاکٹر زبیر خان کو طبعیت کی خرابی کے باعث شیخ زید اسپتال منتقل کیاگیاتھاجہاں وہ انتقال کرگئے،ڈاکٹر زبیر خان بولان میڈیکل کمپلیکس اور سول ہسپتال کوئٹہ میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکے تھے،ترجمان ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ڈاکٹر زبیر خان دوسرے ڈاکٹرہیں جو کوروناکاشکار ہوئے، اس سے قبل سینئر ڈاکٹر نعیم آغا کوروناوائرس کےباعث انتقال کرچکے ہیں، بلوچستان میں 150سے زائد ڈاکٹروں سمیت 250طبی عملے کےافرادکوروناسے متاثر ہوئے ہیںسول اسپتال کے دوڈسپنسرزدلاور خان اور منورخان بھی کوروناکے باعث انتقال کرچکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!