چین کی پاکستان کو ایک ارب ڈالر استعمال کرنے کی اجازت

چین کی پاکستان کو ایک ارب ڈالر استعمال کرنے کی اجازت

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد:دیرینہ دوست چین نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر استعمال کرنے کی اجازت د ے دی،چین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے پاس رکھے ایک ارب ڈالر بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ چین کی اجازت کے بعد حکومت بجٹ خسارہ پوراکرنےکیلئے بینکوں کو 165سے169ارب روپےفراہم کرے گی۔ وزارت خزانہ کےذرائع کےمطابق سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر واپس کرنےکےبعدمالی وسائل کی کمی پوری کرنے کیلئے چین نےپاکستان کوبجٹ خسارےپر کرنےکیلئے ایک ارب ڈالراستعمال کرنےکی اجازت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کو 29ارب 30کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے،پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کلئے چین نے سب سے زیادہ رقم اسٹیٹ بینک میں جمع کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!