شاداب خان نے ٹی 20 انٹرنیشنل وکٹوں کی ففٹی مکمل کرلی

شاداب خان نے ٹی 20 انٹرنیشنل وکٹوں کی ففٹی مکمل کرلی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

مانچسٹر:پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان نے ٹی 20 انٹرنیشنل وکٹوں کی ففٹی مکمل کرلی۔ انگلینڈ کے خلاف بارش سے متاثر ہونے والے پہلے میچ میں شاداب خان نے 20 انٹرنیشنل وکٹوں کی ففٹی کا اعزاز حاصل کیا، بے نتیجہ رہنے والے اس مقابلے میں انھوں نے 2 وکٹیں لیں، وہ اس سنگ میل پر پہنچنے والے پاکستان کے ساتویں کرکٹر ہیں۔ شاداب خان سے قبل شاہد آفریدی، عمر گل، سعید اجمل، محمد عامر، محمد حفیظ اور سہیل تنویر یہ کارنامہ انجام دے چکے۔
شاداب خان نے یہ اعزاز 41 ویں میچ میں حاصل کیا، اس طرح وہ اس مقام پہنچنے والے تیسرے تیزرفتار پاکستانی بھی بن گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!