بانی پی ٹی آئی اڈیالا جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال روانہ

بانی پی ٹی آئی اڈیالا جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال روانہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات جاری ہے، جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد اور عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر مشاورت کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اسپتال منتقلی کے پیش نظر وفاقی پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے، جبکہ اسپتال کے ایک حصے کو سب جیل قرار دیے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے مشاورت مکمل ہونے کے بعد چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق عمران خان کو اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد سمیت پولیس کی اعلیٰ قیادت شفا انٹرنیشنل اسپتال پہنچ گئی ہے، جہاں پولیس کے سینئر افسران آئی جی اسلام آباد کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا اور حکومت کو مقررہ مدت میں عدالتی حکم پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے