پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

مانچسٹر: پاکستان اور میزبان ٹیم انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج مانچسٹر میں کھیلا جائے گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سوا چھ بجے شروع ہوگا۔ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ کے لیے قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے تاہم حتمی فیصلہ میچ سے قبل پچ کی کنڈیشن دیکھ کر کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔انگلینڈ نے1۔16 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!