ماشکیل کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دینے سے محروم کرنا غریب عوام کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہے ، بلوچستان نیشنل پارٹی واشک

ماشکیل کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دینے سے محروم کرنا غریب عوام کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہے ، بلوچستان نیشنل پارٹی واشک

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ماشکیل: بلوچستان نیشنل پارٹی واشک کے ضلعی ترجمان نصیر کبدانی تحصیل ماشکیل آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران نصیب مہراج ریکی عبدالعلیم ریکی عرفان ریکی نے پریس کلب ماشکیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا پسماندہ ترین اور سرحدی تحصیل ماشکیل کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دینے سے محروم کرنا غریب عوام کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہے کسی صورت میں برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ ہم نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ایم پی اے خاران واجہ ثناء بلوچ اور پارٹی کے مرکزی رہنماء چیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ایم پی اے میر اختر حسین لانگو سے باقاعدہ ملاقات کیا اور پسماندہ علاقے کے اہم ترین مسئلے کے حوالے سے آگاہ کیا تاکہ وہ اپنا کردار ادا کریں پارٹی رہنماؤں نے یقین دلایا کہ اس حوالے سے بھر پور اور ہر فورم پر ماشکیل کے غریب عوام کی حق و حقوق کے لیے آواز اٹھائے گئے اور انشاءاللہ بہت جلد ماشکیل کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اہل بلوچستان کی واحد جماعت ہے جو کہ ہر فورم پر غریب مظلوم و محکوم لوگوں کی آواز بن چکی ہے ہماری جد و جہد کا مقصد اپنے لوگوں کی بنیادی مسائل کی حل اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تحصیل ماشکیل کے ساتھ اس طرح کے ظلم اور زیادتی کبھی بھی برداشت نہیں کرینگے اور ہر فورم پر سخت سے سخت احتجاج کریں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کمشنر رخشان ڈپٹی کمشنر واشک و دیگر متعلقہ ادارے ماشکیل کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دینے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!