پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک مہنگی کرنے کی سمری حکومت کو ارسال

پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک مہنگی کرنے کی سمری حکومت کو ارسال

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد:حکومت پھر عوام پر پٹرول بم گرانے کو تیار ہے، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک مہنگی کرنے کی سمری حکومت کو بھیج دی، وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے قیمتوں میں اضافے سے متعلق دو تجاویز حکومت کو بھجوائی ہیں، پہلی تجویز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے تناسب سے بھیجی گئی ہے جس میں پیٹرول ساڑھے 3 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پونے 4 روپے لٹرمہنگا کرنے جبکہ مٹی کا تیل 2 اور لائٹ ڈیزل 1 روپیہ 60 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسری تجویز میں پیٹرول8 ،ڈیزل 9 ، مٹی کا تیل 4 اور لائٹ ڈیزل ساڑھے 4 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین 15 دن کیلئے کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!