وفاقی حکومت سیاست نہ کرتی تو آج کراچی کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا ، شہبازشریف

وفاقی حکومت سیاست نہ کرتی تو آج کراچی کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا ، شہبازشریف

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کراچی : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے وعدے کے مطابق کراچی کو فنڈز مہیا کیے ہوتے اور سیاست نا کی ہوتی تو آج یہ دن نا دیکھنا پڑتا۔ کراچی کے حالات دیکھ کریہاں آیا ہوں، بارشوں نے شہر کو بہت متاثر کیا ہے۔ کراچی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کراچی کو ابھی تک جتنا بنایا (ن) لیگ نے بنایا، میگا پروجیکٹ شہر میں (ن) لیگ کی جانب سے شروع کیے گیے اور ابھی تک ایسے بہت سارے منصوبے ہیں جنہیں نواز شریف نے شروع کیا، کراچی پانی میں ڈوبا ہوا ہے اس وقت سیاست نہیں کرنی ہے، یہ وقت مخالفت برائے مخالفت کا نہیں ہے، جن کے گھر، فصلیں اور مال مویشی تباہ و برباد ہوئے انہیں معاوضہ دیا جائے، امیر و غریب سب ہی سیلاب کی تباہ کاری سے پریشان ہیں۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وفاق نے کراچی کے لیے اربوں روپے دینے کا وعدہ کیا تھا وہ فنڈز کہاں ہیں؟ وفاق نے وعدے کے مطابق فنڈز مہیا کیے ہوتے اور سیاست نا کی ہوتی تو آج یہ دن نا دیکھنا پڑتا، وفاق نے سندھ حکومت کے ساتھ ملکر کام کیا ہوتا تو یہ حالت نا ہوتی۔اس سے قبل کراچی روانگی سے قبل شہبازشریف نے کہا کہ سندھ کے عوام سے اظہار یکجہتی کا پیغام لے کر جارہا ہوں، کراچی میں بارشوں سے تباہی کے بعد سب ایک ہو کر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف علاج کروا رہے ہیں اور ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد بلا تاخیر واپس آجائیں گے۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے بھی ملاقات کریں گے جس میں اپوزیشن کی مشترکہ پلیٹ فارم سے عملی جدوجہد پربھی مشاورت ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اپوزیشن کی رہبرکمیٹی میں ۔پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی دوبارہ شمولیت کا فیصلہ ہوگا جب کہ ملاقات میں اپوزیشن کی آل پارٹیزکانفرنس بلانے پر بھی مشاورت ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!