سپریم کورٹ :جعلی اکاﺅنٹس کیس کے مرکزی ملزم انور مجید کی درخواست ضمانت منظور

سپریم کورٹ :جعلی اکاﺅنٹس کیس کے مرکزی ملزم انور مجید کی درخواست ضمانت منظور

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس کے مرکزی ملزم انور مجید کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست انور مجید کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے ،پاسپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرانے ، نیب حکام سے تفتیش میں تعاون اور دس کروڑ روپے کی بنک گارنٹی جمع کرانے کی یقین دہانی پر منظور کرلی ہے ۔ کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی ۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے درخواست ضمانت پر اعتراض اٹھاتے ہوئے موقف اپناےا کہ ضمانت کا کیس دو رکنی بینچ نہیں سن سکتا،انور مجید پہلے دن سے این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج ہیں،این آئی سی وی ڈی ملک کا سب سے بہترین ہسپتال ہے،ملزم کیخلاف 15 انکوائریاں اور 4 ریفرنسز چل رہے ہیں،4 ارب سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے،پرانی میڈیکل رپورٹس پر ضمانت مانگی جارہی ہے۔انور مید کے وکیل منیر اے ملک نے اس موقع پر دلائل دیئے کہ میرا موکل مختلف بیماریوں کا شکار ہے،جس کی سرجری پاکستان میں ہونے سے جان کو خطرہ ہوگا،شریک ملزم کو ضمانت مل چکی جبکہ انور مجید دو سال سے جیل میں ہیں،آصف علی زرداری کو ایک کروڑ روپے کے عوض ضمانت دی گئی،ہم نے نئے گراونڈز پر ضمانت کی درخواست دی ہے ۔جسٹس قاضی امین نے کہا کہ دو رکنی بینچ ضمانت کا کیس سن سکتا ہے،بیمار شخص کو ضمانت ملنی چاہئے مگر ملک میں رہ کر علاج کرائیں،نیب کا سیاسی ملزمان سے رویہ دوسرے ملزمان سے الگ ہے،جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ نیب کا رویہ سیاسی ملزمان سے الگ نہیں ہونا چاہئے۔عدالت عظمیٰ نے اس موقع پر نیب پراسیکوٹر کی میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انور مجید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے،پاسپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرانے نیب حکام سے تفتیش یں تعاون کرنے اور دس کروڑ روپے کی بنک گارنٹی جمع کرانے کی یقین دہانی پر جعلی اکاﺅنٹس کیس کی مرکرزی ملزم انور مجید کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کرتے ہوئے درخواست ضمانت نمٹا دی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!