پی ٹی ایم کے رہنماء محسن داوڑ صوبہ بدر

پی ٹی ایم کے رہنماء محسن داوڑ صوبہ بدر

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو حکام نے بلوچستان بدر کر کے واپس اسلام آباد بھیج دیا ہے۔ہفتے کے روز محسن داوڑ کو کوئٹہ ایئرپورٹ سے دس بجے کی پرواز سے اسلام آباد بھیجا گیامحسن داوڑ جمعے کی شام بلوچستان کے مختلف علاقوں کے دورے پر اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے تھے لیکن انھیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے کوئٹہ ایئرپورٹ سے باہر نہیں آنے دیا تھا جس کے بعد حکام نے انہیں حفاظتی تحویل میں لے کر شہر کے ایک سرکاری ریسٹ ہاس میں منتقل کر دیا گیا تھا۔بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے غیر ملکی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر محسن داوڑ کو ان کے تحفظ کے پیش نظر حفاظتی تحویل میں لیا گیاتاہم پشتون تحفظ موومنٹ اور دیگر سیاسی جماعتوں نے محسن داوڑ کو حراست میں لینے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی اور غیر جمہوری اقدام قرار دیاواضح رہے کہ محکمہ داخلہ بلوچستان نے 29 جولائی کو صوبے میں ان کے داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!