بلوچستان ، دھماکہ سے ریلوے ٹریک کو نقصان ،مستونگ میں پولیس اہلکارجاں بحق ، خضدار سے قبائلی رہنماء بھائی سمیت اغواء

بلوچستان ، دھماکہ سے ریلوے ٹریک کو نقصان ،مستونگ میں پولیس اہلکارجاں بحق ، خضدار سے قبائلی رہنماء بھائی سمیت اغواء

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:سریاب میں ریلوے ٹریک کے قریب نصب کیا گیا دھماکہ خیزمواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کوئٹہ آرہی تھی کہ نامعلوم ملزمان کی جانب سے تخریب کاری کی غرض سے ریلوے ٹریک کے قریب نصب کیاگیا دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ریلوے زرائع کے مطابق ٹرین کے آنے سے قبل پٹڑی پر دھماکہ ہوا تھا جس سے معمولی نقصان پہنچا تھا جس کو دور کرکے ٹرین کو بحفاظت طریقے سے کوئٹہ پہنچادیا گیا۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔ مستونگ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا نعش ہسپتال منتقل کردی گئی پولیس کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے مستونگ لائبریری کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی پولیس کررہی ہے۔ خضدار سے قبائلی رہنما سمیت2افراد کو اغواءکرلیا گیا۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق ضلع خضدار کی تحصیل آڑنجی سے قبائلی رہنما میر اخلاق خدرانی اورانکے بھائی جاوید کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواءکرلیا جبکہ انکا تیسرا بھائی اغواءکاروںسے بچ نکلا واقعہ کے بعد مسلح افراد مغویوں کے ہمراہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔سیکورٹی فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کرکے مغویوں کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!