کوئٹہ (پ ر) بی این پی بلوچستان کی قومی جماعت ہے جس میں تمام اقوام متحد ہو کر جدوجہد کر رہے ہیں اپوزیشن میں ہونے کے باوجود عوامی خدمات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ہماری جدوجہد اصولوں کی بنیاد پر ہے اور عوام کی حقیقی معنوں میں آواز بن کر نمائندگی کر رہے ہیں کوئٹہ میں پارٹی کو مزید فعال و متحرک بنایا جائے گاان خیالات کا اظہار کوئٹہ میں موجود مرکزی کابینہ ‘ مرکزی کمیٹی کے اراکین ‘ ضلعی عہدیداران ‘ یونٹ سیکرٹریز ‘ ڈپٹی یونٹ سیکرٹریز کے ضلعی کونسلران کا مشترکہ اجلاس میں کیا گیا اجلاس زیر صدارت بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ منعقد ہوا اجلاس میں مہمان خاص پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، اور اعزازی مہمان مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ تھے۔ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر شاہوانی،خواتین سیکرٹری زینت شاہوانی، مرکزی ہیومین رائٹس سیکٹری موسی بلوچ، سی سی ممبران نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی، واجہ جہانزیب بلوچ،غلام نبی مری،ساجد ترین ایڈووکیٹ، اختر حسین لانگو،ثنا بلوچ،چئیرمین جاوید بلوچ، شکیلہ نوید دہوار، میر ہمایوں عزیز کرد،نوابزادہ اورنگزیب جوگیزئی، جمیلہ بلوچ، ثانیہ حسن کاشانی،قاری اختر شاہ کھرل، امبر زہری،منورہ سلطانہ، ضلعی صدر احمد نواز بلوچ، ٹائٹس جانسن ضلعی عہدیداران ملک محی الدین لہڑی، طاہر شاہوانی،محمد لقمان کاکڑ، یونس بلوچ،میر حاجی غفور سرپرہ،ڈاکٹر علی احمد قمبرانی،چوہدری زبیر،محمد یوسف رند، ڈاکٹر رمضان ہزارہ سمیت کوئٹہ کے مختلف یونٹوں کے عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی کاروائی ضلعی جنرل سیکرٹری آغا خالد شاہ دلسوز نے سر انجام دیئے اجلاس میں پارٹی کو مزید فعال اور متحرک کرنے کے لیے سوال جواب و تجاویز دیئے گئے اور اہم فیصلے کیے گئے اور کہا گیا کہ پارٹی کو کوئٹہ میں مزید فعال و متحرک بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے عوامی خدمات ہمارا مشن ہے حقوق پر سودے بازی نہیں کریں گے ۔
