کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس آج ہوگا،تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کااپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا جانے والا اجلاس آج ووپہر 12بجے ہوگا ،اجلاس میں عالمی وباءکورونا وائرس کے صوبے میں تباہ کن اثرات، بلوچستان میں ٹڈی دل کی روک تھام اور اس سے ہونے والے نقصانات، بلوچستان میں معاشی ،معاشرتی ، اور سماجی اقدار،کی تنزلی اور میرٹ کی پامالی، اپوزیشن کے انتخابی حلقوں میں بے جا مداخلت پر بحث کی جائےگی، اجلاس کے حوالے سے ایس او پیز جاری کردےے گئے ہیں جن کے مطابق اجلاس میں ہر پارٹی کے30 فیصد ارکان ہی شرکت کر سکیں گے، اجلاس سے قبل ڈس انفکیشن ٹنل سے گزرنا ہوگا، ہر رکن اور اسمبلی اسٹاف کے لئے دستانے اور سینٹی ٹائزر کا استعمال ضروری ہوگا، غیر ضروری عملہ اجلاس میں شرکت نہیں کرےگا، پی ٹی وی کے علاوہ پرنٹ و الیکٹرنک میڈیا پر اجلاس میں شرکت پر پابند ی ہوگی






