کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نوشکی سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے رکن منیر احمد مینگل اور کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے حمید بادینی کو پارٹی نظم و ضبط اور سوشل میڈیا پر پارٹی رہنماﺅں کیخلاف ہرزہ سرائی ‘ منفی پروپیگنڈہ کرنے پر دونوں کی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی ہے سوشل میڈیا پر بلا جواز اور مرکزی پالیسی کے برعکس انفرادی خیالات کے اظہار سے اجتناب کیا جائے اور پارٹی نظم و ضبط کی مکمل پابندی کی جائے اس کے برعکس پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کی جائے گی ۔






