نوشکی (کرائم رپورٹر ) نوشکی شہر میں طارق چوک پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے قبائلی رہنماءمیر طارق بادینی کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں میر طارق بادینی اور ان کے ساتھی احمد شدید زخمی ہوگئے دونوں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہوگئے میر طارق بادینی معروف قبائلی شخصیت شہید میر عبدالباقی بادینی کے بڑے صاحبزادے تھے واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے، جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔




