اسلام آباد: ایسے وقت میں کہ جب ملک کووِڈ 19 کی دوسری لہر سے نبرد آزما ہے، عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے متعدد پالیسیوں کی تجویز دی ہے جس میں ٹیکس کی شرح کو معقول بنانے سے لے کر ٹیکس استثنٰی ختم کرنا اور ملک کے نظام ٹیکس میں تمام خرابیاں دور کرنا شامل ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں موجود ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ٹیکنکل مشن نے پاکستان کے موجودہ ٹیکس نظام کا تفصیلی مطالعہ کر کے بولڈ اور مضبوط تجاویز پیش کیں۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ خفیہ ہے اور منظرِ عام پر نہیں لائی جاسکتی لیکن اس میں پالیسی تجاویز کے ساتھ نظام ٹیکس کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے
