کوئٹہ: پارلیمانی سےکر ٹری برائے اطلاعات و چےئر پر سن کےو ڈی اے بشریٰ رند نے کہ انٹر نےشنل اسکوش اےونٹ کے انعقاد سے صوبے کا بہتر امیج دنیا کے سامنے آشکار ہوگا۔ ملکی اور غےر ملکی کھلاڑےوں کی آمد سے بلوچستان مےں کھلاڑےوں کی حوصلہ افزائی اور عوام کو بہترےن تفرےح ملے گا۔ موجودہ حکومت مےر جام کمال خان کی قےادت مےں صوبے کی بہتری اور تعمےرو ترقی کےلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ جسکے مثبت سے اثرات مرتب ہورہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی بجٹ مےں عوام کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی اور کھےل اور کھلاڑےوں کی فلاح و بہبود کےلئے خصوصی فنڈز کا اجراءکردیا ہے۔ اس وقت صوبے کے تمام اضلاع مےں اسپورٹس کمپلےکس اور دیگرسہولےات کی فراہمی کے لئے اقدمات اٹھارہے ہیں۔ جس سے کھلاڑےوں کی صلاحےتوں مےں اضافہ ہونے کے علاوہ پر امن معاشرے کی تشکےل مےں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ صوبے مےں ملکی اور غےر ملکی کھلاڑےوں کی آمد سے علاقائی کھلاڑےوں کے حوصلہ بلند ہونگے اور انھیںاپنی صلاحےت دےگر ملکی اور غےر ملکی کھلاڑےوں کے سامنے منوانے کا موقع ملے گا۔۔ انہوں نے کہا کہ صوبے مےں اسپورٹس ایونٹس کا انعقاد کھےلوں کے فروغ اور صوبے کے نوجوانوں کےلئے صحت مندانہ سرگرمےوں کےلئے بے حد ضروری ہیں۔ جو کہ صوبے مےں کھےل کے شعبے کے لئے مثبت قدم ثابت ہوگا۔ جس سے نواجونوں اور کھلاڑےوں کو مختلف کھےلوںمےں اپنے فن اور جوہر دکھانے کا بھر پور موقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو تفر ےحی سہولےات ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں مےں ٹےلنٹ کی کمی نہیں مناسب موقع فراہم کرنے سے وہ اپنی صلا حےتوں کا مظاہرہ بہترےن انداز مےں کرنے کی اہلےت اور صلاحےت رکھتے ہےں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ہمارے صوبے کے کھلاڑےوں نے مختلف کھیلوں مےں ملکی اور بےن الا اقوامی سطح پر ملک اور صوبے کا نام روشن کئے ہیں۔






