کورونا کی دوسری لہر میں احتیاط کا دامن ہرگز نہیں چھوڑنا چاہیے، وزیراعظم

کورونا کی دوسری لہر میں احتیاط کا دامن ہرگز نہیں چھوڑنا چاہیے، وزیراعظم

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور عام لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں وبا کی دوسری لہر میں بھی سنجیدگی، توازن اور احتیاط کا دامن ہرگز نہیں چھوڑنا چاہیے۔ ملکی سطح پر کورونا کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا مخدوم خسرو بختیار، شفقت محمود، حماد اظہر، سینیٹر شبلی فراز، اعجاذ شاہ، اسد عمر کے علاوہ معاونینِ خصوصی ثانیہ نشتر، ڈاکٹر فیصل سلطان، مشیرِ وزیر اعظم عبدالرزاق داؤد اور وزیرِ مملکت علی محمد خان نے شرکت کی۔ وزیراعظم دفتر سے جاری بیان کے مطابق عمران خان کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی طرف سے کیے گئے فیصلوں کے حوالے سے بتایا گیا اور ملک میں کورونا کے پھیلاؤ، وبا سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور ہسپتالوں کی استعداد کار سمیت مختلف پہلوؤں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے کورونا کی پہلی لہر میں قابلِ تقلید حکمت عملی اور بروقت فیصلوں سے وبا پر قابو پایا جس کی دنیا معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں دوسری لہر میں بھی سنجیدگی، توازن اور احتیاط کا دامن ہرگز نہیں چھوڑنا چاہیے۔ عمران خان نے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے اور عام لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس ضمن میں مختلف امور پر فیصلہ سازی اور مشاورت کے لیے قومی رابطہ کمیٹی برائے کووڈ 19 کا اجلاس طلب کرنے کی بھی ہدایت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!