قلات:قلات پجن ریسنگ ایسوسی ایشن یونین کے صدر سعید احمد مینگل نذیراحمد مینگل ڈاکٹر حمید شاہوانی و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں روشہر کے رہائشی محمد اشفاق کے 80 کے قریب نایاب قیمتی کبوتر انکے گھر سے نامعلوم چوروں نے چوری کرکے لے گئے جوکہ لاکھوں روپے کے قیمتی کبوتر تھے جبکہ عین سیزن اور ریسنگ کے مقابلوں کے دوران ہر سال ایک پلان کے تحت کبوتر شوقینوں کے مختلف کبوترچوری ہوتے ہیں اس سے قبل عبدالمالک کے بھی ستر سے زائد کبوتر چوری ہوگئے تھے۔ ان کبوتروں کو مقابلے کیلئے تیار کرنے میں کافی وقت اور پیسے خرچ کئے جاتے ہیں لیکن انکی چوری میں ملوث چور گرفتار نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ نایاب کبوتروں کی چوری میں ملوث چوروں کے خلاف پولیس کارروائی نہیں کررہی۔ انہوں اپیل کی کہ پولیس فوری طور پر ملوث چوروں کو گرفتار کرکے چوری شدہ قیمتی نایاب کبوتروں کو برآمد کرے۔
