اپوزیشن کی کامیاب تحریک حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہے ‘ مولانا واسع

اپوزیشن کی کامیاب تحریک حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہے ‘ مولانا واسع

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع جانشین شہید اسلام جے یوآئی کے مرکزی رہنما مولانا مفتی محمد قاسم رکن قومی اسمبلی مولانا کمال الدین حاجی عبدالشکور خان ایم پی اے حاجی نواز خان کاکڑ حافظ محمد یوسف حاجی غوث اللہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی کامیاب تحریک حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہے نااھل حکمران کے دن گنے جاچکے ہیں حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے کوشش کرتی رہی کرپشن کرپشن این آر او این آر او غدار غدار اور اب کرونا کرونا کے نعرے انھوں نے کہا کہ سے بھیک کی بنیاد پر ملک چلانے والوں بھیک کی بنیاد پر ملک نہیں چلتے حکومت فورا مستعفی ہو جائے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے آئین وقانون کے مطابق سیاسی جہد و جہد کررہے ہیں موجودہ نااہل مسلط شدہ حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ملکی استحکام کو کمزور کردیا ہے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک عدم استحکام کی طرف گامزن ہے انصاف کے دعویدار حکمرانوں نے ریاست مدینہ کے نام پر ملک وقوم کا بڑا غرق کردیا 22 کروڑ عوام آج تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ملکی استحکام و سالمیت کیلئے نکل پڑی ہے مہنگائی اور بیروزگاری اور لاقانونیت مسلط کرنے والے انجام کو پہنچیں گے کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے والوں نے لاکھوں نوجوانوں کو بے روز گار کر دیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اور اپوزیشن جماعتوں کے زیر اہتمام پشاور کا جلسے عام ملکی سیاست کا رخ تبدیل کرینگے مستقبل جمعیت علما اسلام اور اسلام پسندوں کا ہے کارکنان جمعیت بڑی خلوص اور جرئتمندی سے جمعیت علما اسلام اور اپنے قائدین کا پیغام گھر گھر تک پہنچائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!