خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں زمین کے تنازع کے حل کے لیے جاری جرگے میں ایک ہی برادری کے دو خاندانوں کے درمیان فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ فراہم کردہ معلومات کے مطابق دونوں خاندان رشتے دار تھے اور فریقین مقامی جرگے میں زمین کے تنازع کے حل کے لیے موجود تھے۔ افسوسناک واقعہ تاریخی گاؤں چھوٹا لاہور میں پیش آیا جہاں ایک خاندان کا تعلق چھوٹا لاہور جبکہ دوسرا یار حسین گاؤں سے تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بتایا کہ دونوں خاندانوں کے اراکین صبح کے وقت اراضی کے معاملے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ زمین کے ایک ٹکڑے پر دونوں خاندانوں کی جانب سے ملکیت کا دعویٰ تھا۔ پولیس کے مطابق فریقین اپنے ہمراہ اسلحہ بھی لے کر آئے تھے۔ علاوہ ازیں پولیس نے بتایا کہ سابق رکن قومی اسمبلی سردار علی کے مہمان خانے میں جرگہ منعقد ہوا تھا





