دالبندین (نامھ نگار ) ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان نے ڈی ایچ او آفس دالبندین میں پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چاغی ڈاکٹر ایم اعظم شھزاد ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ثناء اللہ بلوچ ۔پی ای او ڈاکٹر عبدالصمد سنجرانی ۔ڈی ایچ سی ایس او یونیسیف تاج محمد سنجرانی ایم اینڈ ای آفیسر سعید مہر ۔بابو صلاح الدین سمالانی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی ڈی ایچ او چاغی ڈاکٹر ایم اعظم شھزاد نے شرکاء کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ پانچ روزہ پولیو مہم جو کہ 30 نومبر تا 4 دسمبر تک جاری رہے گا اس مہم میں ضلع بھر میں 48129 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے 18 یو سی ایم او ۔56 ایریا انچارج ۔233 موبائل ٹیم۔ 20 فکسڈ سینٹر اور 12 ٹرانزٹ پوائنٹ بنائے گئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان نے کہا کہ پولیو ایک ناسور مرض ہے اس کا شکار انسان ہمیشہ کے لئے اپاہج بن کرپورے معاشرے پر بوجھ بن جاتا ہے پولیو کے خاتمے کی مہم میں ہر ذی شعور کو اپنا کردار ادا کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ دنیا کے اکثر و بیشتر ترقیافتہ ممالک نے اس موذی مرض سے چھٹکارا پالیا ہے صرف پاکستان اور دیگر چند ممالک میں اس مرض کے کیسز ہورہے ہیں جو کہ کسی بھی لمحہ فکریہ سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولیو مہم کی ٹیموں کو سیکورٹی اور دیگر مناسب انتظامات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی اور متعلقہ ٹیمیں بروقت اپنی خدمات کو سرانجام دے کر پولیو کے خلاف جاری مہم میں حکومت کا ساتھ دیں اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔
