غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ترکی کی مساجد میں باجماعت نماز ادا کرے پر عائد پابندی کو ختم کردیا گیا ہے جسکے بعد مکمل طور پر صف بند کی گئی اور باجماعت نماز ادا کی گئی۔ترکی میں مارچ سے کوروناوائرس وبا کے پیش نظر مساجد میں باجماعت نماز پڑھنے پر ابندی عائد تھی اور لوگوں کو گھروں میں نماز پڑھنے کی تلقین کی گئی تھی تاہم کوروناوائرس کیسز میں کمی ہونے پر یہ پابندی ختم کردی گئی ہے۔ترک عوام نے حکومت کی جانب سے اس فیصلے کا خوش دلی کے ساتھ خیر مقدم کیا اور بڑی تعداد میں ملک کی مساجد میں باجماعت نماز ادا کی۔
