استعفوں سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا، پی ڈی ایم

استعفوں سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا، پی ڈی ایم

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور: اپوزیشن کے 11 جماعتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا کہنا ہے کہ 8 دسمبر کو وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے معاملے پر فیصلہ کیا جائے گا اور لانگ مارچ کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ اس اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے لندن سے شرکت کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘پی ڈی ایم 8 دسمبر کو اسمبلیوں سے استعفوں اور سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کے لیے (اسلام آباد کی جانب) لانگ مارچ کے بارے میں اپنی حکمت عملی تیار کرے گی اس سوال کے جواب میں کہ کیا مریم نواز نے پی ڈی ایم کے لاہور میں 13 دسمبر کو ہونے والے جلسے میں اسمبلیوں سے استعفوں کی تاریخ کے اعلان پر اصرار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ‘تمام 11 جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا ہونے کے بعد پی ڈی ایم پلیٹ فارم پر اس طرح کا کوئی فیصلہ لیا جائے گا’

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!