راسکوہ کے دامن سے
برکت زیب سمالانی
زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی کے ضلعی صدر میر محمد اعظم ماندائی اور بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی کا دیہی فیڈرز میں بجلی لوڈشیڈنگ میں اضافے کے مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ اور ایکسئین واپڈا کفایت اللہ شاہ اور پی ایس ٹو ایکسئین آغا حیدر شاہ سے ملاقات
آپریشن ڈائریکٹر کیسکو عرفان میمن سے ٹیلی فونک رابطے پر دیہی فیڈرز کی سابقہ شیڈول بحال زمیندار ایکشن کمیٹی کے ضلعی صدر میر محمد اعظم ماندائی اور بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی نے جمعہ کے روز ڈپٹی کمشنر نوشکی کیپٹن جمیل احمد بلوچ اور ایکسئین واپڈا کفایت اللہ شاہ اور پی ایس ٹو ایکسئین آغا حیدر شاہ سے الگ الگ ملاقات کی۔
ملاقات میں وفد نے دیہی فیڈرز میں بجلی دورانیہ میں اضافے سے عوام اور زمینداروں کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا اور خصوصا دیہی فیڈرز کے عوام کو بجلی لوڈشیڈنگ میں اضافہ سے سخت کوفت و مشکلات کا سامنا تھا۔جس پر ڈپٹی کمشنر نوشکی کیپٹن جمیل احمد بلوچ اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے ضلعی صدر میر محمد اعظم ماندائی نے آپریشن ڈائریکٹر کیسکو عرفان میمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں دیہی فیڈرز کے بجلی لوڈشیڈنگ میں اضافے سے ضلع کے عوام کو درپیش مشکلات و مسائل سے آگاہ کیا۔اور انہیں بجلی کی سابقہ شیڈول بحال کرنے کے حوالے سے اپیل کی جس پر آپریشن ڈائریکٹر کیسکو عرفان میمن نے وفد کو دیہی فیڈرز کی سابقہ شیڈول بحال کرنے کی یقین دہانی کی بعد ازاں وفد نے ایکسئین کیسکو کفایت اللہ شاہ سے بھی ملاقات کی اور دیہی فیڈرز کے مسائل سابقہ شیڈول کی بحالی اور آپریشن ڈائیریکٹر سے ہونے والی ٹیلی فونک رابطے پر تبادلہ خیال کیا۔ایکسئین کیسکو واپڈا کفایت اللہ شاہ نے آپریشن ڈائریکٹر کے ہدایت کے مطابق دیہی فیڈرز کی بجلی شیڈول سابق بنیادوں پر بحال کرنے کی یقین دہانی کی۔بجلی کی سابق شیڈول کی بحالی پر زمیندار ایکشن کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر نوشکی،آپریشن ڈائریکٹر کیسکو اور ایکسئین کیسکو نوشکی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنکی کاوششوں سے دیہی فیڈرز کا سابق شیڈول بحال ہوا اور دیہی فیڈرز کے عوام کے مشکلات میں کمی آئی ۔
نوشکی ایف سی ہیڈ کوارٹر میں ایف سی کمانڈنٹ کرنل محمد آصف نے میڈیا کانفرنس سے خطاب کئیے اس موقع پر صدر پریس کلب حاجی طیب یلانزئی، بزرگ صحافی حاجی سعید بلوچ نے بھی خطاب کئیے، نوشکی پریس کلب کے سینئر صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ آخر میں شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔۔
نوشکی میں پی ڈی ایم کا گزشتہ دنوں اجلاس کے بعد 4 دسمبر کو ایک احتجاجی ریلی نکالی اور میر گل خان نصیر چوک پر احتجاجی جلسہ کیا گیا جس میں پارٹی کارکنان اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی، بی این پی، نیشنل پارٹی ، جمعیت علماء اسلام کے کارکنان نے اپنے اپنے پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے ،پی ڈی ایم کے جانب سے حکومت کے خلاف میر گل خان نصیر چوک پر احتجاجی مظاہرہ سے حاجی منظور احمد مینگل. میر عطاءاللہ مینگل. فاروق بلوچ. میرخورشید جمالدینی. حافظ عبداللہ گورگیج. مولانا حسین احمد. مولانا زکریا عادل و دیگر نے خطاب کئیے۔۔
نوشکی. کلی غریب آباد وارڈ نمبر تین چار حمید کالونی میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف اہل علاقہ کا پی ایچ ای کے خلاف ٹائر جلا کر احتجاج و نعرہ بازی کی کلی غریب آباد عید گاہ کے دو آب نوشی ٹیوب ویل گزشتہ کئی روز سے سمرسیبل جلنے کی وجہ سے بند ہیں اور دس دنوں سے عوام کو پانی کی سپلائی معطل ہیں جس کے خلاف اہل محلہ نے غریب آباد سکول روڈ پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا.
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و سماجی رہنما محمد اکبر لانگو. بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر عطاء اللہ مینگل. منظور احمد لانگو اسماعیل تارا محمد آصف جانلوزئی. خدائے نظر مینگل اور دیگر نے خطاب کیا کہا کہ پی ایچ ای حکام خصوصاً ایس ڈی او پی ایچ ای کی نااہلی کی وجہ سے کلی غریب آباد وارڈ نمبر تین چار و حمید کالونی کربلا کا منظر کا پیش کررہا ہے اگر پی ایچ ای حکام نے فوری طور پر غریب آباد عیدگاہ کے دونوں آب نوشی ٹیوب ویل میں نئ سمر سیبل تنصیب نہیں کیا تو غریب آباد کے عوام پی ایچ ای آفس کا گھیراؤ کرینگے.
نوشکی آن لائن کی طرف سے رضاء کاروں کی عالمی دن کی مناسبت سے ضلع کونسل ہال نوشکی میں سیمینار کا انعقاد ہوآ جس میں نوشکی سمیت خاران کے رضاء کاروں نے شرکت کی اور ڈپٹی کمشنر نوشکی جمیل احمد بلوچ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل میڈم کوثر پروین،سماجی کارکن ضیاء خان نے رضاکاروں کے عالمی دن کی مناسبت تقریب میں رضاکاروں کو شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئیے
نوشکی انجمن تاجران کے انتخابات مکمل، ذولفقار بلوچ پینل نے الیکشن اپنے نام کردیا، انجمن تاجران نوشکی کے صدر ذولفقار بلوچ اور جنرل سیکرٹری احمد جان بلوچ منتخب ہوگئے تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران نوشکی کے نگران کابینہ کے صدر اکبر لانگو کے زیر نگرانی انجمن تاجران نوشکی کے انتخابات ضلع کونسل ہال نوشکی میں منعقد ہوگئے پولنگ کا عمل سوموار کے روز صبح 8 بجے سے شروع ہوگئے جو شام 5 بجے تک جاری رہی، الیکشن کے موقع پر سعید بلوچ پینل اور ذولفقار بلوچ پینل کے مابین مقابلہ ہوا، دونوں پینلوں کے انتخابی کیمپ تاجروں کا بھرپور ہجوم رہا نوشکی کے تاریخ میں پہلا الیکشن تھا جس میں تاجر برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، الیکشن کمیٹی کے نگران عملہ نے ووٹوں کا گنتی کا عمل مکمل کرنے کے بعد الیکشن رزلٹ کا باقاعدہ اعلان کیا گیا جس میں انجمن تاجران ذولفقار بلوچ پینل ترازو نے 859 اور سعید بلوچ کار پینل نے 472 ووٹ حاصل کئے 22 سو ووٹوں میں سے 1400 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں 84 ووٹ بوگس نکلے اس طرح انجمن تاجران نوشکی کے صدر ذولفقار بلوچ اور جنرل سیکرٹری احمد جان مینگل نے 387 ووٹوں سے جیت کر منتخب ہوگئے رزلٹ کے بعد کامیاب امیدواروں کو انکے حامیوں نے ہار پہنا کر مبارک باد پیش کی انہوں نے اپنے حامیوں سے ضلع کونسل کے باہر اور میر گل خان نصیر چوک پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں انکا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیا ہے اور جنہوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا ہے میں تاجروں کا بھی خدمت گار رہونگا انہوں نے کہاکہ بازار سمیت دکانداروں کے مسائل انکے دہلیز پر حل کردینگے، اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے الیکشن کے وقت تاجر برادری سے اپنے انتخابی منشور کے ذریعے جو بھی وعدہ کیاتھا ان کو پورا کرینگے، اور تاجر برادری کے اعتماد پر بھرپور اترنے کی کوشش کرینگے۔۔۔۔۔۔
ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے
میرے تمام ووٹرز میرے چاہنے والوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے ووٹ دیا انجمن تاجران کار پینل کے امیدوار سعید بلوچ نے کہاکہ ہم اپنےتاجربرادری کوکبھی مایوس نہیں کرینگے ہمیشہ کی طرح تاجربرادری اور دکانداورکی خدمت کرتے رہینگے اپنےتاجربرادری کی حقوق کی جنگ لڑتے رہینگے۔ ایک طرف نوشکی کےکچھ سیاسی و قبائلی ، آل پارٹیز ضلعی انتظامیہ، سابقہ بلدیاتی ممبران کی انجمن تاجران کی الیکشن میں مداخلت دوسری جانب صرف تاجروں کی میرے اوپر اعتماد کا اظہار کرنا اور سینکڑوں ووٹوں کی میرے حق میں کاسٹ ھونا میرے لئے باعث فخر اور حوصلہ افزاء ںھے اس لئے ھم ہارکر بھی جیت گئےانشااللہ کیونکہ انجمن تاجران کی پرامن الیکشن پر چند دیدہ اور نا دیدہ عناصر بھی اثرانداز ہوگئے جس سے تاجروں اور دکانداروں کے اعتمادکوٹھیس پہنچایا گیا۔
نوشکی۔ صاف شفاف الیکشن کرانے پر نگران کابینہ اور انتظامیہ کے کردار قابل تحسین ہیں۔ میری کامیابی پوری بازار پنچایت کی کامیابی ہے نومنتخب صدر انجمن تاجران نوشکی زولفقار بلوچ نے کہاکہ میں اور میرے ٹیم تمام دکانداروں کے مشاورت سے بازار کے مسائل کو حل کرنے کے بھرپور کوشش کروں گانوشکی۔ نوشکی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کے بے حد مشکور ہیں کہ جنہوں نے الیکشن کے دن سیکورٹی فراہم کی
یونیسیف اور ہیلتھ کے جانب سے کورونا ایس او پیز کے بارے میں آگاہی پروگرام منعقد ہوا ۔ جس میں پیرامیڈیکس سمیت محکمہ صحت کے مختلف شعبوں کے ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ فرید احمد،ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر ظفر مینگل ، پی ای او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر مشتاق مینگل،مانیٹرنگ آفیسر آغا داود شاہ،ڈی ایس وی شاہ محمود ،ڈی ایچ سی ظفر علی، بابائے پیرامیڈیکس عبدالروف مینگل،نیشنل پروگرام کے عبدالرازق زہری ،پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر افضل خان بادینی ،جنرل سیکرٹری رحمان خان مینگل ،پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے صدر بہاول خان مینگل ،اے ایس وی عطاء اللہ و دیگر نے شرکت کی ۔
ڈی ایچ سی ظفر علی نے شرکاء کو کووڈ 19 کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کووڈ 19 کا دوسرا فیز بڑی تیزی کے ساتھ جاری ہے اور اس میں مزید تیزی آرہی ہے۔کووڑ 19 کی بڑھتی کیسوں کی وجہ سے حکومت نے تعلیمی ادارے بند کردئیے ہیں اور اس سلسلے میں مزید اقدامات کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ ہیلتھ کے ورکرز اس وقت فرنٹ لائن پر کام کررہے ہیں جبکہ مختلف سرگرمیاں بھی جاری ہیں عوام کو صحت کی سہولت کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری رکھنا ہے اور حفاظتی و احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر اپنی بھی حفاظت کرنی ہے اور لوگوں کو بھی اس حوالےسے آگاہ کرنا ہے۔انہوں کہاکہ ہیلتھ ورکرز ہینڈ واشنگ ،ہینڈ سینی ٹائزر ماسک اور دستانوں کا استعمال باقاعدگی کے ساتھ جاری رکھے تاکہ اس وائرس سے بچا جاسکے ایم ایس ڈاکٹر ظفر مینگل نے اس موقع پر بتایا کہ نوشکی میں بھی کورونا کے متعدد مریضوں کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ 4 مریض باقاعدہ اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں محکمہ صحت کے ورکرز سمیت عوام کو ماسک اور حفاظتی اقدامات کرنی ہوگی
خیصار ڈیم نوشکی کو فنڈز نہ ملنے سے ڈیم کا تعمیراتی کا کام روکا ہوا ہے، فنڈز جلد ریلیز کیا جائے تاکہ ڈیم کا کام مقررہ وقت تک پورا ہوسکیں، ان خیالات کا اظہار مینگل، بادینی اور جمالدینی قبائل کے معتبرین نے نوشکی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاپریس کانفرنس سے سیاسی وقبائلی رہنماوں میر افضل خان مینگل، سابق ایم پی اے نوشکی میر شبیر احمد بادینی، قبائلی رہنماء میر جنید جمالدینی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوشکی میں بارش کم ہونے کے باعث چشمے کاریزات خشک ہوچکے ہیں، جس سے زمین کا واٹر لیول خطرناک حد تک گر چکا ہے، انہوں نے کہاکہ وفاق کی جانب سے گذشتہ ادوار میں خیصار ڈیم منظور ہوا، جس کا کام جاری و ساری تھا، مگر فنڈز نہ ملنے سے کام روکا ہواہے، وفاقی اور صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ خیصار ڈیم کے تعمیرات کے لئے فوری فنڈز ریلیز کریں تاکہ خیصار ڈیم کا کام وقت مقررہ پر مکمل ہوسکے خیصار ڈیم میں پانی اسٹور کرنے کے بعد چشمے اور کاریزات بحال ہونگے اور جوئے نوشکی نالہ بھی رواں دواں ہوگا، زمین کا واٹر لیول بھی اوپر آئے گا، انہوں نے کہاکہ مینگل ،بادینی اور جمالدینی کے زرعی اراضیات جوئے نوشکی اور خیصار نالہ سے آباد پوتے تھے مگر ڈیم کا کام سست روی کا شکار ہے فنڈز نہ ملنے سے کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے، لہذا خیصار ڈیم کا شروع کرانے کے لئے فنڈز جلد ریلیز کیا جائے تاکہ ڈیم کا کام مقررہ وقت پر مکمل ہوسکے اور ضلع نوشکی کو فائدہ مل سکے
اسسٹنٹ کمشنر نوشکی ثوبان سلیم دشتی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ فرید احمد اور ایم ایس ڈاکٹر ظفر مینگل کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشکی میں 5 روزہ پولیو مہم کا آغاز بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا ۔
اس موقع پی ای او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر مشتاق مینگل،مانیٹرنگ آفیسر آغا داود شاہ،ڈی ایس وی شاہ محمود ،ڈی ایچ سی ظفر علی، بابائے پیرامیڈیکس عبدالروف مینگل،نیشنل پروگرام کے عبدالرازق زہری ،پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر افضل خان بادینی ،جنرل سیکرٹری رحمان خان مینگل ،پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے صدر بہاول خان مینگل ،اے ایس وی عطاء اللہ و دیگر بھی موجود تھے ۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ فرید احمد نے میڈیا کو بتایا کہ 5 روزہ مہم کے دوران ضلع کے 33615 بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے اس سلسلے میں 15 فکسڈ پوائنٹ 8 ٹرانزٹ پوائنٹ اور 134 موبائل ٹیمیں بچوں کو قطرے پلائے گے ۔پولیو مہم کے دوران کورونا سے بچاو کے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا خصوصا ہیلتھ ورکرز کمیونٹی میں جاتے ہوئے ماسک، دستانے ، ہینڈ واشنگ ،ہینڈ سینی ٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائے ۔اسسٹنٹ کمشنر ثوبان سلیم دشتی نے تمام مکتبہ فکر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موذی مرض سے بچاو کے لئے پولیو کے قطرے پلا کر اس مرض کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں ۔پولیو کا خاتمہ اور اپنے بچوں کو اس موذی مرض سے بچانے کے لئے تمام مکتبہ فکر کو کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ اس وائرس کا ہمارے معاشرے سے مکمل خاتمہ یقینی بنایا جاسکے ۔انتظامیہ اس موقع پر پولیو کے ٹیموں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ہر ممکن معاونت کی جائے گی تاکہ تمام بچوں کو بروقت پولیو قطرے پلائے جاسکے اور مہم کو کامیاب بنایا جاسکے
نوشکی. لیویز کی کاروائی گزشتہ رات احمد وال ایریا میں ٹرک سے دس کلو افیون برآمد ملزم فرار ہونے میں کامیاب. اسسٹنٹ کمشنر ثوبان سلیم دشتی تحصیلدار نوشکی. ناہب تحصیلدار نوشکی عبدالغفار نوتیزئی رسالدار میجر سردار زادہ بہرام خان مینگل رسالدار محمد خان مینگل کے ہمراہ لیویز تھانہ نوشکی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوشکی لیویز ڈپٹی کمشنر نوشکی کپٹن ر جمیل احمد بلوچ کی ہدایت پر جرائم و اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ہرٹائم چوکس ہے گزشتہ شب خفیہ اطلاع پر لیویز فورس نے احمد وال اہریا میں مشکوک ٹرک کو روکنے کی کوشش کی نہ روکنے پر ٹرک کا پیچھا کیا گیا تو ڈرائیور نے ٹرک چھوڑ کر پیدل فرار ہوے تلاشی پر ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی دس کلو افیون برآمد کرکے مذکورہ ٹرک کو لیویز تھانہ نوشکی منتقل کردیا گیا انہوں نے کہا کہ نوشکی لیویز نے گزشتہ ایک ماہ میں مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے ایک ہزار سے زائد بوریاں چھالیہ بھی قبضے میں لیکر انھیں کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے.
پہلا آل بلوچستان میر غلام حیدر بادینی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ 2020 کا فائنل میچ شہید میر اصغر خان مینگل فٹ بال اسٹیڈیم خلق مینگل نوشکی میں منعقد ہوا، فائنل میچ ڈی سی فٹ بال کلب نوشکی اور افغان فٹ بال کلب کوئٹہ کے مابین کھیلا گیا ، پہلے آف تک کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر گول کرنے کی زبردست کوشش کی مگر ناکام رہے، فائنل میچ کے مہمان خاص بلو چستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ایم پی اے ملک نصیر شاہوانی تھے پہلے آف میں دونوں ٹیموں کے درمیان انکا تعارف کیاگیا اس موقع پر ان پر پھول نچھاور کئیے گئے سکاوٹس اور ٹورنا منٹ کمیٹی عملہ نے بھرپور استقبال کیا مہمان خاص کا دونوں ٹیموں اور ریفری صاحبان کے ساتھ تعارف کیا گیا اور یادگاری تصاویر بھی لئیے گئے اس موقع پر انکے ہمراہ ایم پی اے نوشکی بابو محمد رحیم مینگل، ڈپٹی کمشنر نوشکی جمیل احمد بلوچ ، ایف سی 110 کے ونگ کمانڈر لیفٹینٹ کرنل بلا ،اسسٹنٹ کمشنر سوبان سلیم دشتی اور دیگر موجود تھے، پہلے آف کے بعد فائنل میچ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا، جو آخر تک برابر رہے ، فائنل میچ کا فیصلہ پلنٹی کک کے ذریعے ہوئے اس آل بلوچستان میر غلام حیدر بادینی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اور فائنل میچ افغان کلب کوئٹہ نے اپنے نام کردیا ، ٹورنامنٹ کے مہمان خاص ایم پی اے ملک نصیر شاہوانی نے ٹورنا منٹ کمیٹی کے لئے دو لاکھ روپے، دونوں ٹیموں کے لئے دس دس ہزار روپے جبکہ ڈپٹی کمشنر نوشکی جمیل احمد بلوچ نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے ایک لاکھ روپے اعلان کئیے بعد مہمان خاص ایم پی اے ملک نصیر شاہوانی اور دیگر نے رنر ونر ٹیموں کے کھلاڑیوں، مہمانوں اور دیگر کمیٹی کے اراکین میں ٹرافیاں، شیلڈ، کمبل، اور نقد انعامات تقسیم کئیے،
اسپیشل پیپل کمابینڈ الیسوسی الیشن نوشکی کے صدر سعید احمد نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ کابینہ کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر حبیب الرحمان محمد فاروق حیسن احمد عبد المطلب اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا 2011سے ہم نے اپنے حقوق کے حصول کے لیے عملی جدوجہد کا آغاز کیا جس کی وجہ سے ہمارے کئی مسائل حل ہوئے ہم معاشرے میں اسپیشل پیپل کو ان کو بہتر مقام دلانے کے لیے کوشاں ہے اسپیشل پیپل میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اگر ہمیں مواقع اور سہولیات دی جائے تو ہم ملک قوم کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا افسوس کا مقام ہے کہ ھمارے ایک عہدیدار نے معزروں کے مفادات کی آڑ میں اپنے ذاتی مفادات کے حصول کو ترجیح دی ہمارا دفتر بند کردیا گیا اور سامان بھی اپنے گھر لے گئے گزشتہ تین سالوں کے دوران کابینہ کا کوئی اجلاس منعقد نہ ہونا کابینہ کے عدم توجہی کی واضح ثبوت ہے انہوں نے کہا اپنے دوستوں کے باہمی مشاورت سے جنوری 2021 میں نئی کابینہ تشکیل دینگے معزروں کے فلاح بہبود کے لیے صوبائی وزیر سماجی بہبود اسد بلوچ کے کاوشوں کو سراہتے ہو ئے کہا حال میں معزروں کے لیے جو موٹرسائیکل دی گئی تھی انہوں نے الزام لگایا جنرل سکریٹری یوسف بلوچ نے ہمیں اعتماد میں لیے بغیر اپنے منظور نظر میں تقسیم کیے گزشتہ کئی سالوں سے معزروں کی حق تلفی کا سلسلہ جاری ہے اور اب ہم مزید ظم اور ناانصافی برداشت نہیں کرسکتے معزروں کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے عہدیداروں نے اپنے مفادات کے حصول کو فوقيت دی انہوں نے اعلان کیا 3دسمبر کو معزرون کے عالمی دن کے بطور احتجاج بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں اور تمام ممبران پروگرام میں شریک نہ کریں ہم ڈپٹی کمشنر نوشکی ریٹائرڈ کیپٹن جمیل احمد رند کمانڈنٹ نوشکی ملیشیا کرنل محمد آصف اور دیگر تمام اسٹیک ولڈر سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ معزروں کے فلاح بہبود کے لیے سابقہ جنرل سکریٹری اور کابینہ سے کوئی رابطہ نہ کریں انشاءاللہ جلد ہی کابینہ تشکیل دی جائے گی
علاوہ ازیں کاسپ کے جنرل سیکرٹری یوسف بلوچ نے معذوروں کے عالمی دن کے مناسبت سے بی آرایس پی کے تعاون سے ضلع کونسل ہال نوشکی میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں پولیٹیکل رہنماء سماجی نمائندے اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، عین اسی سمینیار کے دن کاسپ کے سابق صدر سعید بلوچ نے معذوروں کے ہمراہ نوشکی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، کاسپ کے جنرل سیکرٹری یوسف بلوچ کے خلاف کہ ہم نے کابینہ کو تحلیل کیا ہے اور کوئی بھی کاسپ کا نام استعمال نہیں کرے گا جب تک تنظیم کا الیکشن نہ ہو، اس کے علاوہ سعید احمد لانگو نے سوشل ویلفئر کے آفیسر کو درخواست بھی دی ہے کہ تنظیم کا نام کوئی استعمال نہیں کرے گا کہ جب تک الیکشن نہ ہو، پریس کانفرنس اور سوشل ویلفئر کو درخواست دینے کے باوجود کاسپ کے یوسف بلوچ نے 3 نومبر کو معذوروں کے عالمی دن کے مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا اور ردعمل میں دیگر معزوران نے انکے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مستقبل میں کاسپ کا مستقبل کیا ہوگا، عہدوں کے لڑائی اور ایک دوسرے پر مراعات اٹھانے کے الزامات کیا رخ اختیار کرے یہ آنے والا وقت بتائے گا
نوشکی ڈائری کے آخر میں ایک مسئلہ کو اجاگر کریں گے نوشکی میں نیٹ صارفین اور موبائل صارفین کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتی جارہی ہے اور آبادی کے تناسب سے ٹاوروں کی تعداد کم ہے، جس سے کوریج میں مسئلہ پیش آرہی ہے، نیٹ سلو ہونے کی وجہ سے تمام صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، تمام کمپنیوں کو چاہیے کہ وہ نوشکی سمیت دیہی علاقوں میں ٹاوروں کی تعداد بڑھائیں اور جو علاقے موبائل کی سہولت سے محروم ہے وہاں پر ٹاور لگایا جائے ، تاکہ موبائل فون اور نیٹ کی سہولت ہر صارفین تک پہنچ جائیں ۔۔






