کوئٹہ،فاطمہ جناح ہسپتال میں آکسیجن پلانٹ نہ ہونےکاانکشاف

کوئٹہ،فاطمہ جناح ہسپتال میں آکسیجن پلانٹ نہ ہونےکاانکشاف

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ کے سب سے بڑے فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل اسپتال میں آکسیجن پلانٹ موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل اسپتال میں آکسیجن پلانٹ موجود نہیں ہے جس کے باعث اسپتال انتظامیہ روزانہ 230 سے 300 آکسجن سلینڈر لانے پر مجبور ہے جس کے 6 ماہ کا خرچہ ایک کروڑ سے زاہد ہے۔ کوئٹہ کا فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال آکسیجن پلانٹ کی سہولت سے محروم ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کےلیے روزانہ کی بنیاد پر سلینڈرز منگوائے جاتے ہیں، آکسیجن سینڈرز کے 6ماہ کا خرچہ ڈیڑھ کروڑ روہے سے زائد رہا ہے۔ ڈپٹی ایم ایس فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال ڈاکٹر صادق بلوچ کا کہنا ہے کہ 6مہینے کا خرچہ 1کروڈ 55 لاکھ روپے ہے جبکہ ایک سلینڈر 2منٹ سے زیادہ نہیں چلتا۔ ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا دعویٰ کیا ہے کہ ایف جے چیسٹ اسپتال کو جلد ماڈرن آکسیجن پلانٹ فراہم کیا جائیگا،آکسیجن پلانٹ پر خرچ کرنے کے بجائے ماڈرن آکسیجن پلانٹ نصب کرنے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا مطالبہ ہے کہ آکسیجن پلانٹ کی جلد از جلد تنصیب ناگزیر ہے تاکہ مریضوں کو بروقت طبی سہولت فراہم کرنے میں آسانی ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!