بی این پی کے تمام ‘جمعیت کے 7ارکان صوبائی و اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق

بی این پی کے تمام ‘جمعیت کے 7ارکان صوبائی و اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اسمبلیوں سے استعفیٰ کے اعلان کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی کے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی مستعفی ہوگئے ، جمعیت علماءاسلام کے تمام ارکان قومی اسمبلی جبکہ 7ارکان صوبائی نے استعفوں کی تصدیق کردی، حکومتی اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان تاہم ارکان کے مستعفی ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ، بی این پی کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی نے بتایا کہ انکی جماعت کے تمام 10 ارکان صوبائی اسمبلی نے استعفے انہیں ارسال کر دئےے جو وہ پارٹی قیادت کو پیش کریں گے جبکہ جمعیت علماءاسلام کے 7 ارکان ملک سکندر خان ایڈوکیٹ، میر زابد علی ریکی، شام لعل لاسی، اصغر علی ترین، مولوی نور اللہ، حاجی نواز کاکڑ، عبدالواحد صدیقی نے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔دوسری جانب حکومتی اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی جو پی ڈی ایم کا حصہ ہے کے پارلیما نی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے پارٹی مرکزی قیادت کے فیصلے پر عمل کرنے کی تصدیق کی اور گزشتہ روز پارٹی کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس بھی طلب کیا تھا تاہم اب تک انکی جانب سے پارٹی ارکان کے مستعفیٰ ہونے کی تصدیق نہیں کی جاسکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!