کوئٹہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے بلوچستان میں احتجاجی مظاہروں کے شیڈول کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پی ڈی ایم نے اسلام آباد لانگ مارچ سے قبل بلوچستان میں ریلیوں اور مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا شیڈول کے مطابق کوئٹہ میں 21دسمبر، خضدار میں 2جنوری جبکہ لورالائی اور ژوب میں 13جنوری کو احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں نے کارکنوں کو مظاہروں اور ریلیوں میں بھر پورشرکت کی ہدایات جاری کردی ہیں
