گواد ر شہر کو باڑ لگانے کیلئے بلوچستان بار ‘ کوئٹہ بار کا احتجاج اور عدالت جانے کا اعلان

گواد ر شہر کو باڑ لگانے کیلئے بلوچستان بار ‘ کوئٹہ بار کا احتجاج اور عدالت جانے کا اعلان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: بلوچستان بار کونسل اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے گوادر شہر میں باڑ لگانے کے فیصلے کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے اور باڑ لگانے کے عمل کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے باڑ لگانا صوبے کی ساحلی پٹی کو وفاق میں شامل کرنے کی کوشش کا تسلسل ہے تفصیلات کے مطابق بلوچستان بار کونسل کے وائرس چیئر مین منیر کاکڑ نے کونسل کے دیگر عہدیداروں اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر اقبال کاسی سمیت دیگر وکلا نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں باڑ لگانا شہر کو بلوچستان سے الگ کرنے کی سازش ہے اور بلوچستان بار کونسل گوادر میں باڑ لگانے کے عمل کی مذمت کرتا ہے۔وکلا کا کہنا تھا کہ آئین ہر شہری کو آزادانہ نقل وحمل کی اجازت دیتا ہے لیکن سیکیورٹی اور امن و امان کے نام پر شہر کو سیل کرنے سے لوگوں کے حقوق متاثر ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ گوادر میں عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں لیکن باڑ لگایا جا رہا ہے۔ گوادر میں باڑ لگانے سے صوبے میں احساس محرومی میں مزید اضافہ ہوگا لہذا وکلا تنظیموں نے عوام دشمن اقدام کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اور گوادر باڑ لگانے کے فیصلے کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!