اسلام آ با د:حکومت کا ریاست کےخلاف بغاوت اور جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیوں کا فیصلہ کرلیا ہے ۔وفاقی کابینہ نے کیسز اندارج کا اختیار سیکرٹری داخلہ کو دینے کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق ریاست مخالف یا بغاوت کے اعلانات اور اقدام پر اب مقدمہ درج ہوسکے گا ۔ریاست سے بغاوت کا مقدمہ سیکرٹری داخلہ کی منظوری سے درج ہو گا۔وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہناہے کہ ضابطہ فوجداری کے سیکشن 196 کے تحت کابینہ کے فیصلے کا اختیار سیکرٹری داخلہ کو منتقل کردیا گیا۔فیصلے کے تحت متعلقہ عدالت سیکرٹری داخلہ کی منظوری کے بغیر درج مقدمہ کا ٹرائل نہیں کرے گی۔سیکشن 153 اے سمیت پانچ سیکشن کے تحت مقدمہ سیکرٹری داخلہ کی منظوری سے ہو گا،ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری داخلہ کے علاوہ صوبائی حکومتوں کی منظوری سےبھی مقدمہ درج ہوسکے گا۔وزارت داخلہ نے ایڈیشنل سیکرٹری کو وفاقی کابینہ کا اختیار سونپنے کی سفارش کی تھی۔وزیراعظم کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری کے بجائے وفاقی سیکرٹری کو اختیار دیا گیا۔وزیراعظم کی ہدایت پر ترمیمی سمری کی کابینہ ارکان سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی






