پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا ، قاسم  سوری

پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا ، قاسم سوری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

چکوال: ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا ، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر وجودمیں آیا ہے اور پاکستانی عوام کے دل قبلہ اول کیساتھ دھڑکتے ہیں۔وہ معروف مذہبی شخصیت سید مقصود ہمدانی سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ڈپٹی سپیکر نے مزید کہا کہ پاکستان میں خانقاہی نظام مضبوط بنیادوںپر موجود ہے، ڈپٹی سپیکر نے مزید کہا کہ استحکام پاکستان کیلئے تمام صوبوںکو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ ملک اور اسلام دشمن قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے ایک بڑے منصوبے پر عمل کررہی ہیں۔ اس موقع پر سید مقصود ہمدانی نے ڈپٹی سپیکر کو سگھر شریف آنے کی دعوت دی جو ڈپٹی سپیکر نے قبول کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!