کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بارش اور برف باری کے بعد کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی ایک، قلات میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈرکارڈکیاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ میں بار ش برف باری کے بعد ہفتے کے روز مطلع صاف رہا تاہم درجہ حرارت میں کمی آنے کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے ہفتے کی صبح کوئٹہ میں درجہ حرات منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈرکارڈکیاگیا۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں ایک ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی،سبی میں 7،ثوب میں 3، بارکھان اور خضدار میں دو دو ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی،بارشوں کے بعد سے صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی درجہ حرارت میںکمی آئی ہے اور قلات میں درجہ حرارت منفی دو ،ڑوب میں صفر،دالبندین میں ایک،پنجگور میں 3، خضدار 4،سبی7،تربت12 اور گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت15ڈگری سینٹی گریڈرکارڈکیاگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے وران بلوچستان کے مختلف علاقوں خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی آنے اور موسم شدید سرد رہنے کاامکان ہے۔
