بلوچستان میں کورونا میں مبتلا دو اور مریض انتقال کرگئے ، مزید 41 کیسز رپورٹ

بلوچستان میں کورونا میں مبتلا دو اور مریض انتقال کرگئے ، مزید 41 کیسز رپورٹ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان میں کورونا میں مبتلا دو اور مریض انتقال کرگئے ،چھ اضلاع سے کورونا کے اکتالیس نئے مریض سامنے آئے ہیں صوبے میں کورونا میں مبتلا پندرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔ محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو صوبے میں 441افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے6اضلاع سے 41نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار737ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا15مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدصوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16ہزار 997ہوگئی جبکہ صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا دو مریض انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد175ہوگئی ، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں کوروناکا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا اس لئے ان اداروں سے کورونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ،محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 271ٹیسٹ کئے گئے ،اس دوران کورونا کے13مریض سامنے آئے ،کوئٹہ میں آج کورونا کی شر ح 4.8 رہی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!