نوشکی ( اسٹاف رپورٹر)بی این پی نے بھی پارٹی پرچم ، انتخابی نشان والے فیس ماسک تیار کرالئے، سردار اختر مینگل پارٹی کا ماسک پہن کر اجلاس میں شریک ہوئے ۔ہفتہ کے روز لاہور میں بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی سربراہی میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے تحت آج لاہور میں ہونے والے جلسہ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل پارٹی پرچم ، انتخابی نشان والا فیس ماسک پہن کر شریک ہوئے، فیس ماسک پارٹی کے رنگوں سے تیار کیا گیا ہے جبکہ ماسک پر بی این پی کا انتخابی نشان کلہاڑا بھی بنایاگیا ہے ۔
