مکہ مکرمہ: صحرائی ٹڈیاں مکہ مکرمہ بھی پہنچ گئیں، جس کے باعث حرم کلاک ٹاور ٹڈیوں میں چھپ گیا۔ سعودی محکمہ ماحولیات نے بروقت کارروائی کرکے ٹڈیوں کو فوری تلف کردیا۔ تاہم ٹڈیوں نے سعودی عرب کے مختلف شہروں پر حملہ کیا ہے، جن کو تلف کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔صحرائی ٹڈیاں قریبی ممالک سے سعودی عرب میں آئی ہیں۔ ان سے نمٹنے کے لئے حکام نے فضائی چھڑکاؤ میں اضافہ کردیا ہے
