یہ 50ہزارکرسیاں بھر دیں تو میں سیاست چھوڑ دونگا، فیاض  چوہان

یہ 50ہزارکرسیاں بھر دیں تو میں سیاست چھوڑ دونگا، فیاض چوہان

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور : وزیرکالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وہ پی ڈی ایم قیادت کو چیلنج کرتےہیں کہ اقبال پارک میں 50 ہزار کرسیاں لگائیں اور بھریں، اگر اپوزیشن 50 ہزار کرسیاں بھر دے تو وہ اسی وقت سیاست کو خیر باد کہہ دیں گے، بصورت دیگر مکس اچار پارٹی ناٹک بند کرے اورابا جی کی کرپشن کا حساب دے۔ فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تھریٹ الرٹ کے باوجود پی ڈی ایم جلسہ عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 11پارٹیوں کو صرف 7 ہزار کرسیاں لگانے پر چلو بھر پانی میں شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، جلسے کی ترتیب اور کرسیوں کی تعداد نے جلسے سے پہلے ہی پی ڈی ایم کی ناکامی پر مہر ثبت کر دی ہے۔ فیاض چوہان نے کہا کہ پی ڈی ایم نے پارک کے 5ویں حصے کو بھی جلسہ گاہ کی شکل نہیں دی، دس دس فٹ پر کرسیاں لگائیں گئی ہیں جو کسی بھی طرح 7 ہزار سے زائد نہیں ہو سکتیں۔ ان کاکہنا تھا کہ مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کے جلسوں نے بتایا کہ عوام کا سمندر کیا ہوتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!