لاہوریوں کا شکریہ! جلسے میں شرکت سے اجتناب برتا، شبلی فراز

لاہوریوں کا شکریہ! جلسے میں شرکت سے اجتناب برتا، شبلی فراز

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ لاہوریوں کا شکریہ! انہوں نے حکومتی اپیل پرعمل کرکے جلسے میں شرکت سے اجتناب برتا۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کورونا کی وجہ سےحکومت نے عوام سے جلسے میں شرکت نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ان لوگوں کے خلاف ریفرنڈم ہو گیا ہے اور عوام نے پی ڈی ایم کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ان لوگوں کے پاس کوئی جواز نہیں ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے دعویٰ کیا کہ جلسہ گاہ میں صرف پی ڈی ایم قیادت موجود ہے اورعوام نے ان کومسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے لاہور میں اکیلے جلسہ کیا تھا جب کہ یہ گیارہ پارٹیاں مل کر جلسہ کررہی ہیں۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ لوگ اب سمجھ دارہیں تو وہ ان کے ذاتی مفادات کےلیے کیوں آئیں گے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!