پیٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لٹر مہنگی کرنے کی تیاری

پیٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لٹر مہنگی کرنے کی تیاری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 7 روپے فی لٹر مہنگی کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی نئی قیمتیں پندرہ روز کے لئے نافذ ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کل سے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔ یکم دسمبر سے اب تک عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 فیصد تک بڑھ چکی ہیں۔ اس طرح عالمی منڈی کے لحاظ سے اب تک پیٹرول 6 روپے 88 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ 5 روپے 24 پیسے تک مہنگا ہو چکا ہے۔ تاہم ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کرکے اس کی قیمت 105.43 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!