کابل: افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں بم دھماکے میں 15 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ صوبہ غزنی کے ضلع گیلان میں عوامی اجتماع کے دوران کیا گیا. فوری طور پر کسی گروپ نے اس بم حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم افغان طالبان اس صوبے میں متحرک ہیں اور غزنی صوبے کے بہت سے علاقوں پر ان کا کنٹرول ہے خیال رہے کہ 2 دسمبر کو افغان حکومت اور طالبان نے امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے عبوری معاہدے کا اعلان کردیا تھا.افغان حکومت اور طالبان کے درمیان 19 سال میں پہلے تحریری معاہدے میں فریقین نے امن مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا معاہدے میں مذاکرات کا ایجنڈہ اور فریم ورک طے ہوا تھا معاہدے کے آئندہ مذاکرات میں جنگ بندی پر بات چیت بھی ایجنڈے میں شامل کی گئی تھی طالبان اور افغان حکومت نے معاہدے کی تصدیق کردی تھی. یاد رہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے پہلا رابطہ مارچ میں ہوا تھا جس میں تشدد میں کمی لانے سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی تھی دونوں فریقین کے درمیان بات چیت ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوئی تھی جس میں قطری اور امریکی حکام بھی شریک تھے
