باڑذاتی شکارگاہوں کیلئے لگانا جائز ‘ گوادرشہر کی حفاظت کیلئے لگائے جائیں تو ناجائز ‘ جام کمال

باڑذاتی شکارگاہوں کیلئے لگانا جائز ‘ گوادرشہر کی حفاظت کیلئے لگائے جائیں تو ناجائز ‘ جام کمال

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں ہر معاملے کو متنازعہ بنا رہی ہیں سیندک،پی ایس ڈی پی اور باڈر پر باڑ لگانے کی بات کی جاتی ہے اور پھر ان کی جانب سے خاموشی اختیار کرلی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گوادر میں فینسنگ کو ایک سیاسی رنگ دے کر اسے سیاسی پلیٹ فارم پر ایک ایشو بنایا جارہا ہے۔ حالانکہ یہ گوادر سیف کیپنگ انکلوڑر گوادر سمارٹ سٹی کا ایک حصہ ہے، انہوں نے کہا کہ درحقیقت یہ انکلوڑر شہر کی پشت پر پہاڑی سلسلے میں بنایا جارہا ہے اور جب تک وہ مکمل نہیں ہوتا تب تک ایک عارضی طرز کا انکلوڑر بنے گا۔ فینسنگ اور اس میں ایک وسیع فرق ہے جس کا جاننا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا گوادر پورٹ فینس نہیں، کیا ایک پارک، بی آر سی ،کوئی یونیورسٹی یا کوئی نیشنل پارک فینس نہیں ہوتا؟ انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی شکار گاہوں کی دیکھ بھال کے لئے فینس لگانا جائز تسلیم کیا جاتا ہے لیکن گوادر جیسے اہم شہر کی نگرانی اور اس کی بہتری کے لیے کوئی بھی عمل کیا جائے تو اسے ایک ایشو کیوں بنا دیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!