کوئٹہ میں سرکاری اختیارات کے ناجائز استعمال، تحصیلدار کوئٹہ گرفتار

کوئٹہ میں سرکاری اختیارات کے ناجائز استعمال، تحصیلدار کوئٹہ گرفتار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: کوئٹہ میں سرکاری اختیارات کے ناجائز استعمال، بدعنوانی اور جعلسازی کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا تحصیلدار کوئٹہ نے قانونگو اور پٹواری کی ملی بھگت سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کر کے ایک جائیداد کا انتقال اصل مالک کو کسی قسم کی اطلاع یا نوٹس دیئے بغیرغیر قانونی طور پر منسوخ کردیا۔محکمہ اینٹی کرپشن نے مرکزی ملزم تحصیلدار عبدالغفار نوتیزئی کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیںڈی جی اینٹی کرپشن بلوچستان نصیب اللہ کاکڑ نے بتایا کہ انہیں شکایت موصول ہوئی تھی کہ کوئٹہ کے تحصیلدار، قانونگو اور پٹواری کی ملی بھگت سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کر کے ایک جائیداد کا انتقال غیر قانونی طور پر منسوخ کیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ عبدالغفار نوتیزئی تحصیلدارکوئٹہ نے نصرالدین قانونگو اور عنایت اللہ پٹواری کے ساتھ مل کر اصل مالک کو کسی قسم کی اطلاع یا نوٹس دیے بغیر انتقال غیر قانونی طور پر منسوخ کر دیا۔اس جعلسازی کے نتیجے میں پرانا انتقال بحال کیا گیا اور اس کے بعد مزید دو انتقال کا اندراج بھی عمل میں لایا گیا۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم عبدالغفار نوتیزئی تحصیلدار کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملوث ملزمان نصرالدین قانونگو اور عنایت اللہ پٹواری کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے