قومی تعلیمی پالیسی کی تشکیل کیلئے کام کا آغازکردیا ،  شفقت محمود

قومی تعلیمی پالیسی کی تشکیل کیلئے کام کا آغازکردیا ، شفقت محمود

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد : وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نےاعلان کیا ہے کہ وزارت تعلیم نے پاکستان کے لئے تعلیمی پالیسی تشکیل دینے کا باضابطہ عمل شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ ملک کیلئے باضابطہ تعلیم کی پالیسی ضروری ہے، میری ہدایت پر وزارت تعلیم نے وسیع مشاورت کا عمل شروع کردیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے واحد قومی نصاب سمیت متعدد اقدامات کئے ہیں اور ہم تمام تجاویز کا خیرمقدم کریں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھی طلبہ میں امتیازی سلوک کے خاتمے کے لئے ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!