ملک پر مسلط نااہل ،ناتجربہ کار حکمران اپنی نااہلی ،ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں ، پشتونخوامیپ

ملک پر مسلط نااہل ،ناتجربہ کار حکمران اپنی نااہلی ،ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں ، پشتونخوامیپ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ ( پ ر ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سےکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیراہتمام صوبے میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان جمہوری تحریک کی مضبوطی اور فعالیت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد لانگ مارچ کیلئے عملی طور پر فائندہ مند ثابت ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے صوبے کے دیگر اضلاع کے طے شدہ شیڈول کے بعد کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوگا جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا اور آج 21دسمبر کو کوئٹہ میں پی ڈی ایم کا کوئی احتجاجی مظاہرہ نہیں ہوگا۔ پشتونخوامیپ ضلع لورالائی کی ضلعی پارٹی13جنوری اور چمن کی ضلعی پارٹی 17جنوری کو ہونےوالے احتجاجی مظاہرے کےلئے بروقت تیاریاں شروع کرتے ہوئے زندگی کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی دعوت دیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک پر مسلط نااہل ،ناتجربہ کار حکومت ہر شعبہ زندگی میں بدترین طو رپر ناکام ہوچکی ہے لیکن ان میں اتنی اخلاقی جرات نہیں کہ وہ اپنی نااہلی ،ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں بلکہ شروع دن سے عوام کو طفل تسلی دی جارہی ہے کہ جلد ہی تبدیلی آئےگی اور حالات بہتر ہوجائینگے یہ تبدیلی بھی ایسی ہی ہے جیسے ان کے دھرنے کے دوران ایمپائر کی انگلی کے اٹھنے کا انتظار کیا جاتا رہا۔ جبکہ منتخب عوامی جمہوری حکومت کو گرانے ، پارلیمنٹ پر حملہ کرنے ، جمہور کی حکمرانی کو ختم کرنے ، سویلین نافرمانی کا اعلان کرنے ، ملکی اداروں پر حملہ کرنے ، سیاسی جماعتوں کے اکابرین پر بہتان لگانے ان کی پھگڑیاں اچالنے اور ہر بیانیہ پر یوٹرن لےکر بعد میں یوٹرن کو سیاست کا حصہ قرار دینے والے سلیکٹڈ حکمران ملکی امور چلانے سے مکمل طور پر عاری ہیں اور اپنی ناتجربہ کاری کے باعث تمام ملکی اداروں کی ساکھ کو داﺅ پر لگاچکے ہیں اور عوامی شعبہ زندگی کے ادارں کو مفلو ج کردیا گیا ہے ۔ آج ملک میں بدترین مہنگائی اور بےروزگاری ہیں لیکن سلیکٹڈحکمرانوں کو یہ نظر نہیں آرہا وہ ایک ہی بیانیہ پر رٹہ لگائیں ہوئے ہیں کہ اپوزیشن کے بڑے بڑے جلسے عوام کو کرونا کی وباءسے ماردےگی انہیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں ۔ جبکہ عوام کرونا کی وباءسے نہیں بلکہ سلیکٹڈ حکومت کی کرپشن وکمیشن اور مسلط کی گئی تاریخ کی بدترین مہنگائی اور بےروزگاری سے مر رہی ہیں آئے روز کے مختلف علاقوں میں والدےن اپنے بچوں کے ہمراہ خودکشیاں کررہے ہیں اور ان کی ذمہ داری بھی یہی حکومت اور ان کے آقاء ہے جنہوں اپنے عوام دشمن عزائم کی تکمیل کےلئے الیکشن کو سلیکشن بناکر نااہل ومن پسند افراد کوملک کے 22کروڑ عوام پر مسلط کردیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوامیپ ملک کی میڈیا پر زور دیتی ہے کہ وہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے اور سلیکٹڈ حکومت کی کرپشن وکمیشن اور مہنگائی ،بےروزگاری کے خاتمے کےلئے اپنا کردار ادا کریں میڈیا خود بھی سلیکٹڈ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں واقدامات سے دوچار ہوئی ہے مختلف نیوز ادارو ں کی بندش، ملازمین کی برطرفی ، تنخواہوں کی عدم فراہمی سے میڈہا کا شعبہ بھی مفلوج ہوچکا ہے ۔ اگر میڈیا نے جمہور کی حکمرانی ،آئین کی بالادستی ، پارلیمنٹ کی سپرمیسی ، ووٹ کی تقدس کے احترام ، عدلیہ ومیڈیا کی آزادی، قوموں کی برابری پر حقیقی جمہوری فیڈریشن ، ملک میں اداروں کی مداخلت کے بغیر صاف شفاف غیر جانبدارنہ انتخابات کے انعقاد کےلئے اپنا فریضہ ادا نہیں کیا تو وہ بھی سلیکٹڈ حکومت کے ساتھ ساتھ ملک کی تباہی کے مجرم ہونگے ۔ پشتونخوامیپ اور ملک کی دیگر سےاسی جمہوری جماعتیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے ایک تحریک کا آغاز کرچکی ہے اور یہ عوامی سےاسی جمہوری تحریک ہی ملک کو تمام بحرانوں سے نجات دلانے اور ملک کو ترقی وخوشحالی پر گامزن کرنے تاریخی ثابت ہوگی۔ بیان میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے کارکنوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ صوبے کے تمام اضلاع میں اعلان شدہ احتجاجی مظاہرہوں کی کامیابی کےلئے اپنا فریضہ ادا کرے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!