کورونا کے باوجود شادی میں 10 ہزار مہمان بلالیے گئے..

کورونا کے باوجود شادی میں 10 ہزار مہمان بلالیے گئے..

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بھی تباہی مچانے میں مصروف ہے جس کے باعث مختلف ممالک کی جانب سے نئے ضابطے جاری کیے جارہے ہیں۔–ایسے میں ملائیشیا کی جانب بھی اپنے ملک میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں لیکن ایک شخص نے اپنی شادی میں ان تمام پابندیوں کو بالائے طاق رکھ دیا–جہاں لوگ اپنی شادیاں یا ملتوی کر رہے ہیں یا پھر ان میں کم سے کم مہمانوں کو مدعو کر رہے ہیں، ایسے میں ملائیشیا کے اس جوڑے نے اپنی شادی میں ایک ہزار یا دو ہزار نہیں بلکہ 10 ہزار مہمانوں کو مدعو کرلیا–غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس شادی میں مہمانوں کو ہال میں رکنے کی اجازت نہیں تھی، بلکہ وہ اپنی گاڑی میں رہتے ہوئے ہی نوبیاہاتا جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے چلے گئے–یہ دلہا کوئی اور نہیں بھی ملائیشیا کے ایک سابق وزیر کا بیٹا تھا اور شادی بھی لگژری انداز میں ہوئی–اس حوالے سے سابق وزیر نے اپنے بیٹے کی شادی کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو وائرل ہوگئیں–دلہے نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ جن لوگوں نے ان کی شادی میں شرکت کی وہ شادی کے طریقہ کار کو سمجھنے پر مہمانوں کے مشکور ہیں–

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!